زندگی کو خوشگوار اور خوبصورت بنانا ہے تو یہ ایک کام روز کیا کرو

صبر جتنا بھی کر ناپڑے کرو ۔ انتظار بلکل نہ کرو ۔ انتظار صرف مردے کر سکتے ہیں ۔ زندوں کے لیے صبر ہے۔اور ویسے بھی انتظار کی صرف زحمت ہوتی ہے ۔ جبکہ صبر کامال ہوتا ہے ۔

سوجانا انتظار کرنے سے بہتر ہوتا

منزل ملے نہ ملے بعد کی بات ہے ۔ ہم کو شش بھی نہ کریں یہ غلط بات ہے ۔

بدترین سبق ہمیشہ پسندیدہ ترین انسان دیتا ہے ۔

چاہے کتنا ہی بوڑھا ہو ۔ مگر گھر کا سب سے مضبوط ستون باپ ہی ہوتا ہے ۔

جس خاص کے لئے آپ خاص نہیں ہو اسے عام کر دو۔اور جس عام کے لئے آپ خاص ہیں اس عام کو خاص کر دو ۔

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے ۔ کہ ہم کرے کی بات کو جواب دینے کے لیے سنتے ہیں۔نہ کہ سمجھنے کے لیے ۔

زندگی خوبصورت خود بخود نہیں بنتی ۔ اس کی تعمیر روزانہ کی کوششوں اور دعاؤں پر ہوتی ہے ۔

کسی کو بھی اس کے ماضی کی وجہ سے مت پر کھو ۔ ہو سکتا ہے وہ اب وہاں نہ رہتا ہو ۔

جتنا جلدی خداحافظ کہوگے اتتاز یادہ محفوظ رہوگے ۔

جہاں دوسروں کو سمجھنا مشکل ہو جاۓ وہاں خود کو سمجھالینا بہتر ہوتا ہے ۔

اگر آپ آسائشیں چاہتے ہیں تو محنت کے ذریعے حاصل کر میں ناکہ شادی کرکے جہیز کے ذریعے ۔

لمبادھاگہ ہمیشہ الجھ جاتا ہے۔اور لمبی زبان ہمیشہ الجھادیتی ہے۔اس لیے دونوں کو سمیٹ کر ر تھیں ۔

زندگی ایک آئینہ ہے۔اسے بیزار ہو کر دیکھیں گے تو بیزار ہوتے جائیں گے ۔ مسکراتے ہوۓ دیکھیں گے تو مسکراتے چلے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *