ایک دفعہ ایک آدمی کنویں پر پہنچا جہاں پر ایک عورت پانی بھر رہی تھی ۔ اس آدمی نے عورت سے پانی مانگ کر پیاد عورت مہذب , خوبصورت اور اپنے طور طریقوں سے نہایت کھلی اور معصوم لگ رہے تھی ۔ اس آدمی نے عورت سے پوچھا
تم عورتوں کی مکاری کے بارے میں کیا جانتی ہو ؟ عورت نے پانی بھرنا چھوڑ دیا اور زور زور سے چلانے لگی تاکہ گاؤں کے لوگ اس کی آہ و بکا سن لیں ۔ وہ آدمی عورت کی اس حرکت سے خوفزدہ ہو گیا اور بولا کہ تم ایسا کیوں کر رہی ہو ؟
عورت نے کہا میں زور زور سے اس لیے چلا رہی ہوں تاکہ گاؤں کے لوگ تمہیں آکر قتل کر دیں کہ تم نے میرے ساتھ زبردستیکی ہے ۔ اس آدمی نے گھبرا کر عورت کے سامنے ۔ دونوں ہاتھ جوڑے اور معافی مانگی کہ تم ایک نیک دل اور شریف عورت معلوم ہوتی ہو مجھے معاف کر دو ۔ یہ سنتے ہی عورت نے پانی سے بھری ہوئی بالٹی اپنے اوپر ہی پھینک لی ۔ جب گاؤں کے لوگ وہاں پہنچ گئے
اور پوچھنے لگے تو عورت نے ان لوگوں کوبتایا کہ میں کنویں میں گر گئی تھی اور اس نیک مسافر نے میری جان بچائی ہے ۔ یہ سن کر لوگوں نے اس آدمی کا شکریہ ادا کیا اور اس کی جوان مردی کا تذکرہ کرنے لگے ۔ واپس جاتے وقت عورت نے سرگوشی سے اس آدمی سے کہا ۔ ہمیشہ یاد رکھو اگر عورت کو تکلیف دو گے تو وہ تمہیں قتل بھی کرواسکتی ہے اوراگر اسے خوش رکھو گے تو تمہیں موت کے منہ سے بھی نکال سکتی ہے ۔