گاڑی کی فرمائش نکاح میں بس کچھ ہی دیر باقی تھی کہ دولہے کے ابانے یہ بول کر سب کو حیران کر دیا

پورا گھر ایک دم سکتے میں جا چکا تھا نجانے کیا سوچ کر لڑکی کے والد اٹھے اور انتظام کرنے کا بول کر گھر سے نکل گئے لڑکا اور اس کے والد بڑی خوشی اور رعونت سے سینہ تان کر بیٹھے یہ سوچ رہے تھے کے کم از کم کرولا تو مل ہی جائے گی ۔ سب انتظار میں تھے کہ ایک گھنٹے بعد لڑکی کا والد .

حال میں داخل ہوا اور سب کو خوشخبری سنائی کہ گاڑیکا بندوبست ہو گیا ہے یہ سن کر دلہا اور اس کے والد کی بانچھیں مزید پھیل گئی ، اور انہوں نے کہا ۔ چلیں پھر نکاح کی رسم ادا کر لیتے ہیں ۔ لیکن لڑکی کے والد نے کہا پہلے گاڑی دیکھ لیں آپ کو پسند ہے . ۔ لڑکا اور اس کے والد خوشی خوشی لڑکی کے والد کے ساتھ حال سے باہر کی طرف چل دیے . باہر پہنچ کر ادھر ادھر دیکھا لیکن سوائے بارات کیگاڑیوں کے اور کوئی گاڑی نظر نا آئی تو سوالیہ نظروں سے لڑکی کے والد کو دیکھا انہوں نے مزید آگے چلنے کا بول کر ان کے ساتھ چلنے لگے ۔ حال سے تھوڑے فاصلے پر ایک گدھا گاڑی کے پاس پہنچ کر لڑکی کے والد رک گے ۔ لڑکے کے والد نے حیرت بھری نظروں سے لڑکی کے والد کو دیکھا

تو وہ گدھا گاڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ بولے .یہ رہی آپ کی گاڑی گدھا اپ کے پاس کھڑا ہے . اور میرے خیال میں یہی گاڑی آپ کی حیثیت کے مطابق ہے اور ہاں جاتے ہوۓ کھانا کھا کر جانا . آج میں نے اپنی بیٹی کا صدقہ دیا ہے بھکاریوں کو بھی ملے گا اور مسکراتے ہوئے وہاں سے چل دیئے ..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *