مسلمان لازماً جان لیں کیا جس بستر پر قربت کی جائے وہ بستر ناپاک ہوجاتا ہے؟

کیا جس بستر پر قربت کی جائے وہ ناپاک ہوجاتا ہے ؟جس بستر پر قربت کی جائے وہ اس وقت تک ناپاک نہیں ہوگا جب تک اس پر ناپاکی یعنی عورت یا مرد کے ع ضو سے نکلنے والی کسی بھی قسم کی رطوبت نہیں لگے گی لیکن اگر آپ قربت کرتے وقت کچھ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے تو یقینا بستر پر ناپاکی گرے گی

اور بستر ناپاک ہوجائے گااس کے لئے سب سے پہلی احتیاط تو یہ ہے کہ قربت کے لئے خواتین کو چاہئے کہ ایک خاص چادر یا کپڑا بنا لیں قربت کے وقت اس کو نیچے بچھا لیں اس طرح سے بستر ناپاک ہونے سے بچ جائے گا اور بستر پر ناپاکی موجود نہیں رہے گی کیونکہ عورتوں کے لئے بستر کو بار بار دھونا کسی مشکل سے کم نہیں ہوتا اور و ہ اس کو نظر انداز کردیتی ہیں اور وہی بستر کئی دن تک استعمال ہوتا رہتا ہےجو کہ آپ کے کئی قسم کے اعمال کو ضائع کرنے کا سبب بن جاتا ہے اور آپ اکثر پاک کپڑوں کو بھی ناپاک کرلیتے ہیں اس طرح جن کپڑوں میں قربت کی جائے اس کے بارے میں بھی سوال ہوتا ہے کہ کیا وہ ناپاک ہوجاتے ہیں تو یقینا اگر ان کپڑوں پر بھی کوئی رطوبت یا تری لگ جائے تووہ ناپاک ہوجائیں گے

اس سے بچنے کے لئے مرد اور عورت کو چاہئے کہ جب تک ع ضو اور باقی ناپاک حصوں کو اچھی طرح صاف اور خشک نہ کر لیاجائےتب تک وہ کپڑے نہ پہنے جائیں اور بہتر یہ ہے کہ اگر اس وقت غسل نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم ناپاک حصوں کو اچھی طرح دھو لینا چاہئے اور یہ سنت بھی ہے کہ اگر فوری غسل نہیں کرنا تو ناپاکی کو دھو کر وضو کر کے سونا چاہئے۔اگر روزے کی حالت میں بسترپر اح ت ل ام ہوجائے تو پورا بسترا ہر بار دھویا جائے گا جب کہ شکوک کی بنا پر کہ شاید بسترا خراب نہ ہوا ہو؟اگر غالب گمان یہ ہو کہ اح ت ل ام کی صورت میں بستر پر ناپاکی لگی ہے،

اب اگر وہ ناپاکی بستر میں جذب ہوچکی ہے توپورے بستر کو دھونا لازم نہیں، بلکہ اسے پاک کرنے کے لیے جس جگہ ناپاکی لگی ہے اسی مقام پر تین مرتبہ پانی بہانا ضروری ہےاور (اگر اسے نچوڑنا ممکن نہ ہو تو) ہر مرتبہ پانی بہا کر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ اس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے، تین مرتبہ ایسا کرنے سے وہ بستر پاک ہو جائے گا۔بستر صرف پوچا لگانےیعنی تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرا جائے تو تین مرتبہ گیلا کپڑا پھیرنے سے پاک نہیں ہوگا۔اگر صرف ناپاکی کا شک ہے جب کہ بستر پر ناپاکی کے اثرات موجود نہیں ہیں تو دھونا لازم نہیں.

نیز ناپاک ہونے کا یقین ہونے کی صورت میں بھی اگر ن ج ا س ت خشک ہوجائے تو اس بستر پر سونا جائز ہے، اور اس پر سونے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ اور اگر ن ج اس ت گیلی ہو تو اس پر کوئی ایسا پاک موٹا کپڑا بچھا کر سونا اور اس پر بیٹھنا بھی جائز ہے جس سے ن ج اس ت اوپر نہ آئے، اس صورت میں بھی کپڑے وغیرہ ناپاک نہیں ہوں گے۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

نوٹ: آپ نے بھی سنا ھو گا کی اچھی بات دوسروں تک پہنچانا ایک صدقہ جاریا ہے ۔۔۔ اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ھے تو ھم آپ سے گزارش کرتے ھیں کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اپنے دوستوں میں اور چاہنے والوں میں۔۔۔۔

اللّہ تعالٰی ہمیں بھی پیارے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *