حضرت موسیٰ ؑ کہیں جا رہے تھے آپ کے کندھے پرکبوترپناہ گزیں ہوااس کوپکڑنے کے لیے آپ ؑ کے دوسرے کندھے پربازبھی پہنچ گیاکبوترآپ ؑ کی آستین میں داخل ہوکر۔۔۔ –

حضرت مو سٰی کہیں جارہے تھے کہ آپ ؑ کےکندھے پرکبوتر پناہ گزیں ہوااس کے پکڑنے کے لیے آپ ؑ کے دوسرے کندھے پرباز بھی پہنچ گیا۔کبوترآپ ؑ کی آستین میں داخل ہوکرپناہ چاہتاتھااوربا ز کواللہ تعالیٰ نے بولنے کی طاقت دی اس نے عرض کی کہ اے ابن عمران میں آپ سے بے مرادنہ جائوں گا

اورآپ میرے رزق کےد رمیان حائل نہ ہوں۔حضرت موسیٰ ؑ نےدل میں سوچاکہ اس میں میراامتحان ہے ۔اس لیے باز سے کہاکہ مجھ سے کبوترنے پناہ مانگی ہے اس سے وعدہ پوراکرناہے اس لیے معاف کیجیے ۔ہاں اگرواقعی گوشت کی ضرورت ہے تولیجیے کہ یہ میری ران ہے اس سے گوشت لیجیے۔باز اورکبوتردونوں بول پڑے اورکہااے ابن عمران جلدی نہ کیجیے ہم دونوں اللہ کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں آپ کی آزمائش کے لیے تھے۔

نام کتاب=تفسر روح البیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *