ایک چمچ آٹے میں ملا کر 10منٹ لگار ہنے دیں

گرمیوں میں ہم گھر سے باہر تو چلے جاتےہیں۔ لیکن جب گھر میں آتے ہیں۔ ہماری سکن کا بہت ہی براحال ہوا ہوتا ہے۔ سکن اور جسم ایسے گرم ہوتی ہے آپ کی سکن دھو پ سے جلی ہوئی اور جھلسی ہوئی نظر آتی ہے۔ اور بالکل گرم ہوئی ہوتی ہے۔ تو سکن کے لیے بہت ہی زبردست نسخہ ہے۔ جب گرمیاں آتی ہے ہر چیز مرجھا جاتی ہے۔ چہرے کے ساتھ ساتھ ہر چیز کا کلر ڈل پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ اس کےلیے بہت ہی زبردست نسخہ آپ کو بتائیں گے ۔

اس نسخے کےلیے سب سےپہلے آلو چاہیں ہوں گی ۔ اسکو چھیل لیں۔ اب اس کو کدوکش کرلیں۔ آلو کو کدوکش کر لیں۔اب ان کد و کش کیے ہوئے آلوؤں کا رس چھننی کی مدد سے نکال لیں گے ۔ آلوؤں کا رس آپ کی سکن سے ٹائینک کو ختم کرے گا۔ سکن کو برائیٹ بنائے گا۔ آلو کارس ہمیں دوچمچ چاہیے۔ اس کےبعد ہمیں گندم کا آٹا چاہیے۔ روٹی بنانے کےلیے جو نارمل آٹا استعمال کیاجاتا ہے۔ ایک چمچ آٹا ڈال دیں۔ آٹا سکن کو سموتھ بنائے گا۔

سوفٹ بنائےگا۔ اور اس کے علاوہ جتنے بھی آپ کی سکن پر ڈیڈ سکن ہے ۔ اسے سوفٹ کرکے ڈیڈ سکن کو ختم کرےگا۔ آدھا لیموں کا رس ڈال دیں۔ لیمن آپ کی سکن کو برائیٹ بنائے گا۔ سکن سے میل کچیل کوصاف کرے گا۔ یہ آپ کی سکن کو بلیچ کرے گا۔ اب اس کا پیسٹ بنانے کےلیے اس میں ایک چمچ عرق گلاب ڈال دیں۔ اب ان تمام اجزاء کو مکس کرلیں۔ تا کہ یہ کریمی فارم میں آجائے۔ اب اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ آپ نے تھوڑا ساپیسٹ لینا ہے۔ اس کو اپنے فیس پر اچھی طرح سے اپلائی کرلینا ہے۔ آپ کی آنکھوں کے نیچے جو حلقے ہیں۔ وہاں پر بھی اس کو لگائیں ۔اس کے استعمال سے آپ کے آنکھوں کے گرد پڑے سیاہ حلقے ختم ہوجائیں گے۔ اس نسخے کو آپ روزانہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ا س کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ اس نسخے کو آپ نے لگا کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دینا ہے۔ آپ نے بالکل مساج نہیں کرنا ہے۔ جب یہ خشک ہوجائے تو آپ نے اس کو سادے پانی سے دھو لینا ہے۔ ایک بار کے استعمال سے آپ کو اس کا اچھا رزلٹ ملےگا۔ گرمیوں میں آپ نے اس نسخے کو ضرور استعمال کرنا ہے۔ انشاءاللہ! آپ کو اس نسخے کا بہت ہی اچھا اور بہترین رزلٹ ملےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *