یہ باپ روزانہ اپنی اکلوتی بیٹی کے ساتھ قبر میں کیوں سوتا جان کے آپ کو بے حد افسوس ہو گا

ایک باپ اپنی بیٹی سے کتنا پیار کرتا ہے ، اس کا جیتا جاگتا ثبوت چین میں دیکھنے کو ملا ، جہاں ایک شخص اپنی معصوم بیٹی کے ساتھ ہر روز قبر میں سوتا ہے ، جس کی وجہ اس کی بیٹی کا سنگین بیمار ہونا ہے ۔ اس کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ یہ شخص ہر روز اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے اوراس کو خوش کرنے کیلئے قبر میں ہی کھیلتا ہے ۔

اس کے پیچھے کی وجہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گے ۔ دراصل چین کے سیچوآن صوبہ میں جھانگ لیونگ نام کا ایک شخص اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے ، جس کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرلہونے لگی ہیں ۔ تصویروں میں یہ شخص اپنی بیٹی کے ساتھ ایک قبر نما گڑھے میں کھیلتا نظر آرہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جب اس شخص سے اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو اس نے ایک حیران کرنے والی بات بتائی ۔ اس شخص نے بتایا کہ یہ قبر اس کی بیٹی ہے ، جس کے ساتھ وہ ہر روز قبر میں کھیلتا ہے ۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ جب بیٹی زندہ ہے تو اس کی قبر کیوں کھودی گئی ہے ، تو اس نے دل جھنجھور دینے والی کہانی سنائی ۔ جھانگ لیونگ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو پیدائش سے ہی ایک سنگین بلڈ ڈس آرڈر کی بیماری کی ہے ۔ اس بیماری کے علاج میں جھانگ اور اس کا کنبہ لاکھوں روپے خرچ کرچکا ہے ،

مگر ان کی بچی ٹھیک نہیں ہوپارہی ہے ۔ ڈاکٹرس بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کی بیٹی کے پاس زیادہ دن نہیں ہے ۔بتادیں کہ جھانگ پیشہ سے کسان ہیں اور ان کے کنبہ کی آمدنی بھی کچھ خاص نہیں ہے ۔ بچی کے علاج کیلئے انہوں نے باہر کے لوگوں سے قرض لیا تھا اور اب انہیں مزید قرض بھی نہیں مل پارہا ہے ۔ ایسے میں ہارکر جھانگ سب کام چھوڑ کر اپنی بچی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔ بچی کے ساتھ قبر میں کھیلنا اور سونا بھی وہ سب کچھ اپنی بچی کیلئے ہی کررہے ہیں ۔ وہ اپنی بچی کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *