وکیل آدھی رات کو گھر آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا ۔ بیوی : دروازہ نہیں کھولو نگی ، اتنی رات کو جہاں سے آرہے ہو وہیں چلے جاؤ ۔ وکیل : دروازہ کھولو نہیں تو نالے میں کود کر اپنی جان دے دونگا ۔ بیوی : مجھے کوئی پرواہ نہیں تمہیں جو کرنا ہے وہ کرو ۔
اس کے بعد وکیل دروازے کے پاس کے اندھیرے حصے میں جا کر کھڑا ہو گیا ، اور دومنٹ انتظار کیا ، پھر ایک بڑاسا پتھر اٹھایا اور نالے کے پانی میں پھینک دیا ۔ بیوی نے سنا تو فوراًدروازہ کھولا اور نالے کی طرف دوڑی . اندھیرے میں کھڑا وکیل دروازے کی طرف بھاگا اور گھر کے اندر سے دروازہ بند کر لیا ۔ بیوی : دروازہ کھولو ، نہیں تو میں چلا چلا کر سارے محلے کو جگادو نگی ۔
وکیل خوب چلاؤ ، جب تک سارے پڑوسی جمع نہ ہو جائیں ، پھر میں ان کے سامنے تم سے پوچھونگا کہ آدھی رات کو کہاں سے آرہی ہو ؟ کالا کوٹ ایویں ای تکو پایا …