ایک بار ایک آدمی حقہ بنا رہا تھا اس کی بیوی نے کہا کہ تم ہمیشہ

کمہار مٹی سے کچھ بنارہا تھا ، اس کی بیوی نے پاس آ کر پوچھا کیا کر رہے ہیں آپ ؟ کمہار بولا( چیلم ) بنارہاہوں ، آج کل بہت بک رہی ھے کمائی اچھی ہو جائے گی بیوی نے جواب دیا کہ زندگی کا مقصد صرف کمائی کا ذریعہ ہی تو نہیں ، کچھ اور بھی ھے ، آپ میری مانیں آج طراحی ( گھڑا ) بنائیں گرمی ھے

وہ بھی خوب بکے گی اور ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بجھانے کے کام بھی آۓ گی . کمہار نے کچھ سوچا ، اور مٹی کو نئے روپ میں ڈھالنا شروع کیا ، تو اچانک مٹی نے پوچھا ، یہ کیا کر رہے ہو ؟ میر روپ بدل دیا ، کیوں ؟ کمہار نے جواب دیا میری سوچ بدل گئی ھے پہلے تمہارے پیٹ میں آگ بھر رہا تھااب پانی بھرے گا اور مخلوق خدا نفع حاصل کرے گی ۔ مٹی بولی تمہاری تو صرف سوچ بدلی ھے میری تو زندگی بدل گئی ھے میں تکلیف سے نکل کر آسانی میں آگئی ہوں ۔ آپ سوچ بد لئے زندگی خود بخود بدل جاۓ گی !! ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *