ایک محلے کے مسجد کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہوا تو مطلوبہ رقم اکٹھی ہونے میں دیر ہو گئی ۔ کمیٹی انتظامیہ نے امام صاحب سے کہا کہ محلے کی اس نکڑ والا بندہ ہے تو بہت بڑا تاجر مگر اپنے تکبر اور فسق میں انتہا کو پہنچا ہوا ہے ۔
اگر آپ میں ہمت ہے تو اس بات کرلیں ممکن ھے کہ سے – کوئی صورت بن جائے امام صاحب نے حامی بھر لی اور ایک دن شام کو جا کر اس کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ چند لمحے بعد تاجر صاحب اندر سے نمودار ہوئے امام صاحب نے اپنے آنے کی وجہ بتائی تو صاحب خانہ سٹپٹا گئے ، اور بولے کہ ایک تو تمہارے اسپیکروں کے بار بار چلنے سے ہمارا سکون برباد ہے اوپر سے تم میرے گھر تک آ پہنچے ھو ۔ دوسرے محلے دار مر گئے ہیں جو مجھ سے چندہ لینے کی ضرورت آن پہنچی ؟ امام صاحب نے کہا ، صاحب ، اللہ کا دیا ہوا موقع ہے آپ کے لیئے ، آپ کے دست تعاون کی اشد ضرورت ہے ،
میں خالی ہاتھ نہیں جانا چاہتا ۔ تاجر نے امام صاحب سے کہا تاجر نے امام صاحب سے کہا لاؤ اپنا ہاتھ میں تمہیں چندہ دوں ۔ امام صاحب نے جیسے ہی ہاتھ آگے بڑھایا اس تاجر نے امام صاحب کے ہاتھ پر تھوک دیا ۔ امام صاحب نے کمال صبر سے یہ ہاتھ اپنے کپڑوں سے صاف کر لیا اور دوسرا ہاتھ اس تاجر کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا یہ امداد تو میرے لیئے ہو ‘ گئی اب اس ہاتھ پر الله ” کیلئے امداد رکھ دیجیئے ۔ اس تاجر کو یہ بات نہ جانے کہاں جا کر لگی اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور منہ سے استغفرالله استغفراللہ نکلنا شروع ہو گیا ۔۔
کچھ لمحات کے بعد شرمندہ ہوا اور اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے دھیمے سے , لہجے میں بولا بتایئے کتنے پیسے درکار ہیں .. ؟ امام صاحب نے کہا , ابھی تین لاکھ روپے سے کام چل جائے گا ۔ ا تاجر نے کہا ، نہیں ! یہ بتایئے آپ کو مکمل پروجیکٹ کیلئے ٹوٹل کتنے . پیسے درکار ہیں ؟ امام صاحب نے کہا ، ہمیں مکمل طور پر 8 لاکھ روپے درکار ہیں ۔ تاجر صاحب اندر جا کر 8 لاکھ روپے کا ایک چیک بنا کر لائے اور امام صاحب کو دیتے ہوئے کہا , آج سے اس مسجد کا جو بھی خرچہ ہو مجھ سے لے لیجیۓ گا اور آج سے اس مسجد کی تمام ،، ذمہ داری میری ہے یہ سن کر امام صاحب بہت خوش ہوئے اور دعائیں دیتے ہوئے واپس آ گئے ۔
!! سبق بات کرنے کا انداز ، سلیقہ ، تمیز اور ادب آ جائے تو بڑے سے بڑا متکبر اور فاسق شخص بھی ہداہت پا سکتا ہے ۔ یاد رکھیے یہ برداشت ، یہ صبر اور حوصلہ علماء .کو علم ہی سکھاتا ہے اسلام پھیلانا ہے تو اچھے اخلاق اور میٹھی زبان استعمال کریں پوری دنیا فتح ھو جائے گی