عجیب واقعہ ایک شخص کے لئے 3 مرتبہ قبر کودا

عذاب قبر کا ایک واقعہ عبدالحميد بن محمود فرماتے ہیں ایک مرتبہ میں حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ ہم لوگ حجاج کے پاس جارہے ۔ تھے … جب ہم لوگ مقام صفاح پر پہنچے تو ہمارے ایک ساتھی کا انتقال  ہو گیا …

لوگوں نے اس کیلئے ایک قبر کھودی … اس درمیان میں دیکھتا ہوں کہ ایک سیاہ سانپ آیا اور ۔ پوری قبر کو اپنے قبضہ میں کرلیا … ہم لوگوں نے ایک دوسری قبر کھو دی مگر پھر وہی ہوا کہ اسی طرح ایک سانپ آیا اور پوری قبر کو اپنے گھیرے میں لے کر اس میں بیٹھ گیا … ہم لوگوں نے پھر ایک تیسری قبر کھو دی مگر اس بار بھی وہی قصہ پیش آیا تو بالآخر ہم لوگ اسے یوں ہی چھوڑ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوۓ ہیں کہ ب آپ فرمائیں اب ہمیں کیا کرنا چاہئے … حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ اس کا وہ عمل ہے جسے وہ اپنی حیات ( زندگی ) میں کیا کرتا تھا … لہذاتم جاؤ اور اسے اسی طرح کسی کنارے میں دفن کر دو . کیونکہ اگر تم اس کیلئے پوری زمین بھی کھود ڈالو گے تو تم اسے اس طرح پاتے رہو گے …

اس شخص کا بیان ہے کہ ہم نے اسے بالآخر اسی طرح سانپ کے ساتھ ہی دفن کر دیا اور سفر سے واپسی کے بعد میں اس کی بیوی کے پاس گیا ۔۔… تا کہ اس کے عمل کے بارے میں کچھ دریافت کروں تو اس کی بیوی نے بتایا کہ وہ کھانا بیچا کرتا تھا اور ہر روز اپنے گھر والوں کے واسطے شام کی خوراک اس میں سے نکال لیا کرتا تھا اور اس میں اتنی ہی جو کی بھوسی ملا کر فروخت کر دیا کرتا تھا … چنانچہ اس کا عذاب اللہ نے اسے اس طرح دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *