یہ موبائلز ہماری دنیا سے مٹھاس کیسے غائب کر رہے ہیں … کتنی ہی پیاری اور اچھی لڑکیاں …. جنوں نے شہد سے میٹھے گھر بنانے تھے … وہ روز گھر سے نکلتی ہیں … پھولوں … رنگوں اور خوشبوؤں کی آس لے کر … آسان راستوں پہ چلتی ہیں …
مگر پھر …. درمیان میں یہ موبائل سگنل آجاتے ہیں ۔ اوران کے راستے مشکل ہو جاتے ں … وہ کنفیوز ہوجاتی ہیں … کسی نامحرم سے فون پر بات کرنے کے لئے ڈھیروں دلیلیں گھڑتی ہیں … فتوے لیتی ہیں … کزن بھی تو بھائی ہوتا ہے … اسلام اتنا بھی سخت نہیں … میں کوئی غلط بات تو نہیں کر رہی … وغیرہ وغیرہ ۔ اوراسی کرب اور تکلیف میں وہ گھر کا راستہ بھول جاتی ہیں … وہ دربدر بھٹکتی رہتی ہیں … انہوں نے تو آسان راستوں پر چلنا تھا … اپنے دلوں میں موجود قرآن سے … اور ں نور سے …
لوگوں کو شفا دینی تھی … اپنے ٹیلنٹ … اور پوٹینشل کومیٹھے کاموں کے لئے استعمال کرنا تھا ۔ مگر یہ موبائل سگنلزان کو بیمار کر دیتے ہیں ۔ مرض عشق بہت موذی مرض ہے … اگر آپ میں سے کوئی اس میں مبتلا ہے تو یادرکھئے …. اس مرض کی شفا ہے … لیکن اس شفا کے لئے پہلے آپ کو اپنے راستے ٹھیک کرنے ہوں گے … وہ مشکل راہیں جن ے میں کرب ہے … پکڑے جانے کا خون ہے … ان کو ترک کرنا ہوگا ۔